۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عزاداری اردوزبانان

حوزہ / روز وفاتِ حضرت معصومہ (س) کی مناسبت سے حرم کریمۂ اہلبیت (ع) میں عربی اور اردو زبان میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم کریمۂ اہلبیت (ع) میں شعبہ بین الاقوامی امور کی جانب سے روز وفاتِ حضرت معصومہ (س) کی مناسبت سے حرم کریمۂ اہلبیت (ع) میں عربی اور اردو زبان میں مجالس کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شبِ رحلت حضرت معصومہ (س) میں نماز عشاء کے بعد شبستان حضرت زہراء (س) میں مراسم عزا کا انعقاد کیا گیا تھا۔ عربی زبان میں منعقدہ مراسم کے خطیب عراق سے تشریف لائے حجت الاسلام سید هشام البطاط تھے اور ابوبشیر النجفی نے حضرت معصومہ (س) کی شان میں مداحی اور ذاکری کی۔

اسی طرح قم المقدسہ میں مقیم اردو زبان حضرات کی طرف سے بھی حرم حضرت معصومہ (س) میں مجالس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ان دو روزہ مجالس میں حجت الاسلام والمسلمین سید حسن ظفر نقوی صاحب نے خطاب کی اور پاکستان کے مشہور نوحہ خوان سید علی صٖفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی۔ اسی طرح سید عابد رضا نوشاد، سید شفیع حیدر رضوی، ذکی احسن اله آبادی اور محمد بشارت امامی نے بھی روز وفات کریمۂ اہلبیت (ع) کی مناسبت سے بی بی کی شان میں اشعار پڑھے اور مرثیہ خوانی کی۔

حرم حضرت معصومہ (س) میں عربی اور اردو زبان میں مجالس عزا کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .